Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میئر کراچی اور ٹاؤن چیئرمینز کام نہیں کررہے ہیں، ایم کیو ایم رکن اسمبلی پھٹ پڑے

صوبائی وزیر سعید غنی نے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروا دی
شائع 02 ستمبر 2024 05:45pm
سندھ اسمبلی، فوٹو۔۔۔فائل
سندھ اسمبلی، فوٹو۔۔۔فائل

ایم کیو ایم رکن عامر صدیقی سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران حلقے کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے پر پھٹ پڑے، کہا کہ میئر کراچی اور ٹاؤن چیئرمینز کام نہیں کررہے ہیں۔ جواب میں صوبائی وزیر سعید غنی نے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروا دی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم رکن اسمبلی عامر صدیقی نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ میرے حلقے جمشید روڈ، گرومندر، لسبیلہ سمیت پورے حلقے کے روڈ تباہ ہیں، کے ایم سی کس ٹیکنالوجی کے تحت کام کررہی ہے کہ سڑکیں تین ماہ میں تباہ ہوجاتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹھیکے کے ایم سی سے لے کر ورکس اینڈ سروسز کے حوالے کئے جائیں، میئر کراچی اور ٹاؤن چیئرمینز کام نہیں کررہے ہیں، شہر کی کوئی ایک ماڈل یوسی دکھا دیں، جب سے واٹر بورڈ میئر کے ماتحت ہوا تباہ ہوگیا ہے۔

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، کوئٹہ چمن شاہراہ بہہ گئی

سعید غنی کا ایم کیو ایم رکن اسمبلی عامر صدیقی کو جواب

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ بارشیں بہت زیادہ ہوئی تھیں کلک کے پاس فنڈز تھے تو کے ایم سی کو دیے گئے، 400 کے قریب سڑکوں پر کلک نے کے ایم سی کے ذریعے کام کیا، وہ سڑکیں جو ابھی حالیہ بنی ہیں یا مرمت ہوئیں اگر ان بارشوں سے وہ تباہ ہوئی ہیں تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نتاشا سینٹرل جیل میں قید ہے اور ملزمہ کا ذہنی توازن درست ہے، آئی جی جیل خانہ جات

انھوں نے مزید کہا کہ ٹھیکیدار ہو یا کلک یا کے ایم سی انتظامیہ جو ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے اجلاس منگل کی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

karachi

MQM Pakistan

Karachi Rain

Pakistan People's Party (PPP)