Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

آئین میں ترمیم کے کسی بل کی حمایت کی تو نااہل ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کی اراکین کو ہدایت

موجودہ حکومت کے پاس آئین میں کوئی تبدیلی کرنے کا اختیار نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2024 09:38pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکاء نے اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی آئین میں مجوزہ ترامیم کی حمایت نہیں کرے گی، پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی اجلاس میں کسی بھی ممکنہ قانون کی مخالفت کریں گے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کے منٹس جاری کر دیے۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد پارلیمانی پارٹی کی پوزیشن واضح کرنا ہے، پارلیمانی پارٹی کو کسی بھی بل کی حمایت نہیں کرنی چاہیے، یہ ترامیم عدلیہ کی آزادی پر اثر انداز ہوں گی اور شخصی نوعیت کی ہوں گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو انتخابات میں دھاندلی کے باعث قانونی حیثیت حاصل نہیں، موجودہ حکومت کے پاس آئین میں کوئی تبدیلی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہوا جس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، شبلی فراز اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شریک ہوئے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا کرپشن کے خلاف تحقیقات کے تفتیشی نظام میں تبدیلی کا فیصلہ

اجلاس میں عدلیہ سے متعلق ممکنہ قانون سازی سمیت کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کرنے پرمشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دونوں ایوانوں میں بل کی مخالفت کے احکامات جاری کردئیے۔

پنجاب میں پاور شیئرنگ پر تنازع: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اجلاس غیر یقینی سے دوچار

ذرائع کا کہنا تھا کہ ممبران اسمبلی اور سینیٹ کو زبانی اور تحریری طور پر پارٹی پالیسی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی ارکان کو اعتماد میں لیا گیا، بیرسٹر گوہر نے پارٹی فیصلے کے مطابق ایوان میں حکمت عملی کے احکامات جاری کئے۔

شہباز کسی صورت نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دے رہے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

پی ٹی آئی نے پہلی مرتبہ کسی بھی قانون سازی سے قبل پارلیمانی پارٹی کو یہ احکامات جاری کئے ہیں۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کردی ہیں، ہم آئین میں ترمیم اورعدلیہ سے متعلق قانون سازی کی مخالفت کریں گے، ہمارا کوئی رکن قانون سازی پر ووٹ نہیں دے گا، تمام ارکان کو 63 اے کے مطابق ہدایات جاری کریں گے۔

parliamentary party meeting

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)