اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 9.64 فیصد پر آگئی
جولائی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد تھی، ادارہ شماریات
پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آگئی۔ اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 9.64 فیصد پر آگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد تھی، جب کہ اگست 2023 میں یہ شرح 27.4 فیصد پر تھی۔
ایف بی آر نے 2 ماہ میں 1588 ارب روپے کے محصولات جمع کر لیے
اگست میں مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، جبکہ پچھلے 2 ماہ میں مہنگائی کی مجموعی شرح 10.36 فیصد رہی، 2023 کے اسی دو ماہ میں مہنگائی کی شرح 27.84 فیصد پر تھی۔
economic crisis
IMF PAKISTAN
Pakistan Inflation
مقبول ترین
Comments are closed on this story.