Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی فائرنگ سے ہلاک

مقتول کی اہلیہ فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں، بیٹی محفوظ رہی، پولیس
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2024 12:00am

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

تھانہ اچھرہ کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر محمد جاوید بٹ موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ مقتول کی اہلیہ فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے پیسکو ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، پولیس نے واپڈا اہلکار کا مبینہ قاتل گرفتار کرلیا

گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی۔ مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بالاج ٹیپو قتل کیس: طیفی بٹ نے قتل سے لاتعلقی ظاہر کردی، پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا

ایس پی ماڈل اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ جاوید بٹ اپنی بیوی ثمینہ کے ہمراہ اپنی پوتی اور پوتوں کو اسکول سے لینے جا رہے تھے، جب ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب پہنچے، تو دو موٹر سائیکلز پر سوار چار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پانچ گولیاں جاوید بٹ کو اور دو گولیاں ثمینہ جاوید کو لگیں۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے اچھرہ کی طرف سے آئے تھے اور فائرنگ کے بعد ملزمان گلبرگ کی طرف فرار ہوئے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا بھتہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، جائے وقوعہ سے مقتول کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے اور گاڑی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دی گئی ہے، تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

جاوید بٹ کے بڑے بیٹے حمزہ کی مدعیت میں مقدمے کے اندراج کیلئے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے جس میں امیر بالاج کے بھائی امیر فتح اور قیصر بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ میری والدہ نے امیر فتح اور قیصر بٹ کو پہچان لیا، قیصر بٹ اور امیر فتح نے میرے والد اور والدہ پر فائرنگ کی، موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھی والدہ سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہیں۔

ameer balaj tipu murder case

Taifi Butt

Javed Butt