Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے پیسکو ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، پولیس نے واپڈا اہلکار کا مبینہ قاتل گرفتار کرلیا

گھر کی چار دیواری کے پردے کا خیال نہ رکھنے پر فائرنگ کی، ملزم کا اعتراف
شائع 02 ستمبر 2024 04:47pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

صوابی میں فائرنگ سے جاں بحق پیسکو اہلکار کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صوبے بھر کے پیسکو ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا۔

صوابی میں 29 اگست کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں پیسکو اہلکار کامران جاں بحق ہوا تھا، جبکہ نعمان نامی شخص زخمی ہوا تھا۔

واقعے پر پیسکو ملازمین نے تین روزہ قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا تھا، لیکن احتجاج کے پہلے ہی دن پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

خیبر پختونخوا حکومت کا بھتہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

پولیس نے بتایا کہ بھائی کوٹ سے تعلق رکھنے والے حامد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم حامد سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس پی انویسٹیگیشن افتخار خان نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اپنے بیان میں بتایا پیسکو اہلکار گھر کا بجلی کنکشن کاٹ رہا تھا اور ویڈیو بھی بنا رہا تھا۔ گھر کی چار دیواری کے پردے کا خیال نہ رکھنے پر فائرنگ کی۔

swabi

PESCO workers protest

WAPDA worker murder