Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور پولیس کے اہلکار سی آئی اے اور ایف آئی اے اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے لگے

سب انسپیکٹر کے گینگ نے شہری کو زبردستی اغوا کرکے 50 لاکھ کا مطالبہ کیا
شائع 02 ستمبر 2024 04:30pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور میں پولیس اہلکار ہی شہریوں کو لوٹنے لگے ہیں۔ تھانہ گلشن اقبال کے سب انسپکٹر حافظ زاہد نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو اغوا کیا اور 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کے اہلکار سی آئی اے اور ایف آئی اے اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے لگے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر نے کانسٹیبل طارق، کاشف اور ایک نامعلوم کے ہمراہ گینگ بنایا، سب انسپکٹر حافظ زاہد نے شہری عمار خالد کی گاڑی کو زبردستی روکا، سب انسپکٹر اور ساتھیوں نے خود کو ایف آئی اے اور سی آئی اے اہلکار ظاہر کیا اور شہری عمار خالد سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، پیسے نہ دینے کی صورت میں پولیس مقابلے میں مار دینے کی دھمکی دی۔

کراچی میں کچرا کنڈی سے برآمد 12سالہ بچی کی بوری بند لاش، ایک اور ملزم گرفتار

ایف آئی آر کے مطابق شہری نے اپنے کزنز کی مدد سے 10 لاکھ 41 ہزار کا بندوبست کیا، پیسے لے کر پولیس اہلکاروں نے قانونی کارروائی نہ کرنے کیلئے دھمکیاں دیں۔

میانوالی: پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، ایک جوان زخمی

لیکن شہری عمار خالد کی مدعیت میں تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ درج کیا گیا، ایس پی اقبال ٹاﺅن بلال احمد نے شہری کی درخواست پر انکوائری کی، انکوائری میں سب انسپکٹر حافظ زاہد، کانسٹیبل طارق، کاشف گنہگار ثابت ہوئے، ایس پی کے حکم پر سب انسپکٹر سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

lahore police

Sub Inspector Hafiz Zahid

Police Kidnaping