Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سرفراز بگٹی کی بلاول بھٹو کو بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف اقدامات پر بریفنگ

بلاول سے پارٹی کی صوبائی قیادت نے بھی ملاقاتیں کیں
شائع 02 ستمبر 2024 04:15pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔

دورانِ ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ نے بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

پیپلز پارٹی چیئرمین کو سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں بارشوں کے بعد کی سیلابی صورتِ حال اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

بعد ازاں، بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری اور پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی کے صدر فرحت اللہ بابر نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے بھی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور پنجاب کی سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بریفنگ دی۔

Bilawal Bhutto Zardari

cm balochistan

Pakistan People's Party (PPP)

Mir Sarfaraz Bugti

Terrorism in Balochistan