Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کلکتہ ریپ کیس کے مرکزی ملزم کی جیل میں لذیذ کھانے کی فرمائش

جب سنجے نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کیا تو پولیس نے ڈانٹ کر اسے روٹی سبزی کھانے پر مجبور کیا
شائع 02 ستمبر 2024 03:55pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کلکتہ میں جونیئر لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے مرکزی ملزم سنجے رائے نے جیل میں لذیذ کھانوں کی فرمائش کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا کہ جب سنجے رائے کو جیل میں روٹی اور سبزی کھانے کو دی گئی تو اسے برا لگ گیا اور کہا کہ انہیں سبزی روٹی جیسا سادہ کھانا نہیں کھانا، اسے ایگ چاؤمین کھانے میں دیا جائے۔

کم سِن لڑکی سے زیادتی کے ملزم نے زہر کھاکر خود کشی کرل

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیل قوانین کے تحت جیل میں تمام قیدیوں کیلئے ایک ہی کھانا تیار کیا جاتا ہے اور تمام قیدیوں کو وہی کھانا کھانا پڑتا ہے لہٰذا سنجے رائے کا انڈے چاؤمین کی فرمائش پوری نہ کی جاسکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب سنجے نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کیا تو پولیس نے ڈانٹ ڈپٹ کر اسے روٹی سبزی کھانے پر مجبور کیا۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی اور پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

KOLKATTA JUNIOR DOCTOR

KOLKATAA RAPE AND MURDER CASE