Aaj News

بدھ, اکتوبر 23, 2024  
19 Rabi Al-Akhar 1446  

صبا قمر کو آڈیشن کے دوران مسترد کیے جانے کا ’انکشاف‘

اس سے پہلے خلیل الرحمن قمر نے بھی اداکارہ کے ساتھ کام سے انکار کردیا تھا
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2024 08:30am

پاکستانی سینیئراداکار توقیر ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بار آڈیشن کے دوران اداکارہ صبا قمر کوریجیکٹ کردیا تھا۔

توقیر نے یہ انکشاف ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران کیا جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کی جدوجہد کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

جاوید شیخ کا کبھی کوئی رشتہ ختم کرنے سے انکار

اداکارہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ناصر نے اعتراف کیا کہ صبا قمر اس وقت پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ماضی میں اتنی غیر معمولی اداکارہ نہیں تھیں، یہی وجہ ہے کہ میں نے انہیں آڈیشن کے دوران مسترد کردیا گیا تھا۔

سینئر اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پروڈکشن کے تحت ایک ڈرامے کے لئے متعدد اداکاروں کے آڈیشن لیے تھے اور صبا قمر بھی ان میں شامل تھیں۔

ناصر نے مزید وضاحت کی کہ آڈیشن کے دوران انہوں نے صبا قمر کو اپنے کام سے پرخلوص نہیں پایا تھا، خاص طور پر ڈائیلاگ ڈیلیوری میں۔

انہوں ننے صبا قمر کو چار لائنوں کا ایک سیٹ دینے کا بھی ذکر کیا ، جسے اس نے عجلت میں جلدی سے ادا کردیا۔

توقیر ناصر کے مطابق صبا قمر اتنی جلدی میں تھیں کہ انہوں نےخود اعتراف کیا کہ انہیں کہیں اور جانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ڈرامے کے لیے تجربہ کاراو لمبے عرصے تک کام کرنے والے اداکاروں کی تلاش میں تھے اور اس وقت صبا قمر ان کے معیار پر پورا نہیں اتری تھیں جس کی وجہ سے انہیں آڈیشن میں مسترد کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستانی ڈرامہ نگار اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر بھی صبا قمر کے ساتھ کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle