Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی ایک بار پھرایک ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے؟

دونوں نے2022 میں ایکشن اور کامیڈی سے بھرپورفلم "قائد اعظم زندہ باد" میں مرکزی کردار ادا کیا تھا
شائع 02 ستمبر 2024 02:57pm

پاکستان شوبز کے مشہور ادا کار ، پروڈیوسر ، میزبان اور گیم شو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے فہد مصطفی نے بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اگلے پروجیکٹ کا اشارہ دے دیا۔

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اداکار نے اپنی اور ماہرہ خان کی فلم قائد اعظم زندہ باد“ کے ایک گانے کا کلپ شیئر کیا ہے۔

جویریہ عباسی کی دوسرے شوہر کے ساتھ تصویر سامنے آگئی

کلپ میں فہد مصطفی نے ماہرہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا ہےکہ “ پھر کچھ ایسا ہو جائے“ اور ساتھ ہی آنکھ مارنے والے ایموجی کو بھی پوسٹ کیا۔

ماہرہ خان نے بھی اس پوسٹ کے جواب میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ“ کسی ڈرامے میں گانا؟ یا کسی فلم میں ڈرامہ؟ یا پھر دونوں؟ مس یو’۔

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی جوڑی نے2022ء میں نبیل قریشی کی زیر ہدایت بننے والی ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور فلم ”قائد اعظم زندہ باد“ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں فہد مصطفی نے گلاب نامی پولیس آفیسر کا کردارادا کیا تھا ، جبکہ ماہرہ خان جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی چنچل ہیروئن کے روپ میں سامنے آئی تھیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle