Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق کی افواہیں! ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو سےمداحوں میں تشویش کی لہر

دونوں کی طلاق کی افواہیں کچھ عرصے سے زیر گردش ہیں
شائع 02 ستمبر 2024 01:55pm

بالی وُد کی سپر اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی زیر گردش قیاس آرائیوں کے درمیان ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جس میں ابھیشیک بچن شادی کی انگوٹھی کے بغیر منظر عام پر آگئے ہیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں کچھ عرصے سے زیر گردش ہیں ، تاہم دونوں طرف سے اب تک اس کی تردید نہیں کی گئی ہے۔

طلاق کی خبروں کے دوران بچن فیملی کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو اداس کردیا

اب بھارت میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پرایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ابھیشک بچن کو ممبئی کی ایک گلی میں کار سے اترتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ابھیشیک بچن کی ہاتھ سے شادی کی انگوٹھی غائب ہے، اداکار نے بھارتی میڈیا کے سامنے پوز دینے اور بات چیت سے بھی گریز کیا۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی دونوں کے درمیان طلاق کی خبروں نے دوبارہ زور پکڑنا شروع کر دیا۔ جس پر کچھ مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس جوڑی کی نجی زندگی کو خبروں میں نہ لانے پر زور دیا۔

یاد رہے کہ سابقہ مس ورلڈ اور ابھیشک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی، جس کا نام آردھیا رکھا گیا تھا۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle

Abhishek Bachchan