Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جارج کلونی اور بریڈ پٹ نے فلم کے معاوضے پر خاموشی توڑ دی

اپنی اور بریڈ پٹ کےمعاوضوں کے بارے میں جھوٹے دعووں کی تردید کردی
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2024 08:23am

جارج کلونی نے فلم میں اداکاری کے لیے اپنے اور وولفز کے ساتھی اداکار بریڈ پٹ کی تنخواہ کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے جارج کلونی نے اتوار کو وینس فلم فیسٹیول کی پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ خطاب کرتے ہوئے اداکار نے نیویارک ٹائمز کے ”ایک دلچسپ مضمون“ کے بارے میں بات کی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں اوربریڈ پٹ کو فلم کے لئے 35 ملین ڈالر سے زیادہ کا معاوضہ ملا ہے۔

قندھار ہائی جیکنگ، آئی سی 814 میں ہائی جیکروں کے ناموں پر تنازعہ کھڑا ہوگیا

کلونی نے واضح کیا کہ ’ان کا ذریعہ ہمارےمعاوضےکے لیے جو بھی تھا، وہ رپورٹ کیے گئے اعداد و شمار سے لاکھوں، کروڑوں ڈالر کم ہے۔‘

انہوں نےمزید کہا کہ میرا یہ کہنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ، مجھے لگتا ہے کہ اگر لوگوں کے نزدیک فلموں کی تنخواہوں کا یہ معیار ہے، تویہ ہماری انڈسٹری کے لیے نقصان دہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ خوفناک ہے، اس سے فلمیں بنانا ناممکن ہو جائے گا۔ گزشتہ برس ڈبلیو جی اے اور ایس اے جی-اے ایف ٹی آر اے کی ہڑتالوں میں انڈسٹری میں ٹیلنٹ کو کم معاوضہ دیے جانے کے معاملے پر زور دیا گیا تھا۔ کلونی کا یہ بیان اور انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے۔

کلونی نے گزشتہ سال جولائی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ’بڑی تعداد میں آرٹسٹ اور لکھنے والے اپنے ٹیلنٹ اورروزی کمانے کی صلاحیت کھو چکے ہیں‘

کلونی نے اس وقت یہ بھی کہا تھا کہ، یہ ہماری صنعت میں ایک اہم موڑ ہے۔ اگر ہم اپنی صنعت کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں،تو ہمیں اسے بدلنا ہوگا۔

hollywood

entertainment

lifestyle