Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوراج سنگھ کے والد ایک مرتبہ پھر دھونی کی ’ہٹ دھرمی‘ پر برس پڑے

دھونی کو کبھی معاف نہیں کروں گا، یوراج کے والد
شائع 02 ستمبر 2024 01:07pm

بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے والد نے سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی پر دوبارہ الزامات عائد کر دیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یوگراج سنگھ سابق بھارتی کپتان دھونی پر بیٹے کو ٹیم سے نکالنے سمیت کئی الزام عائد کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگراج سنگھ کا کہنا تھا کہ دھونی ایک بڑا کھلاڑی ہے مگر اس نے میرے بیٹے کا کیرئیر تباہ کر دیا، میں اُنہیں کبھی معاف نہیں کروں گا۔

یوگراج سنگھ کا کہنا تھا کہ دھونی کو شیشے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہیے اب سب کچھ سامنے آرہا ہے، یہ کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دھونی ایک بڑ اکرکٹر ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کے ساتھ جو کیا وہ کبھی معاف نہیں کروں گا۔

یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ میرا بیٹا 4 سے 5 سال مزید کرکٹ کھیل سکتا تھا، گوتم گھمبیر اور وریندر سہواگ کہہ چکے ہیں کہ کوئی دوسرا یووراج سنگھ نہیں ہو سکتا، بیٹے کو کینسر کے ساتھ کھیلنے پر بھارت کو اسے بھارت رتنا ایوارڈ دینا چاہیے۔

تاہم ایم ایس دھونی کی جانب سے ان کے الزامات پر تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس حوالے سے دھونی کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

Ms dhoni

yuvraj singh

yograj singh

allegation