Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشیر کا قلمدان لیے جانے کے بعد مشعال یوسفزئی پی ٹی آئی کور کمیٹی کی ممبر بن گئیں

عمران خان نے ان پر اعتماد کرکے بشریٰ بی بی کا فوکل پرسن بنایا تھا، وہ ان کے کہنے پر چپ ہیں، رہنما پی ٹی آئی
شائع 02 ستمبر 2024 12:32pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مشعال یوسفزئی کو کورکمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا۔

ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر کا قلمدان واپس لینے کے چند روز بعد ہی مشعال یوسفزئی کو پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ان پراعتماد کرکے بشریٰ بی بی کا فوکل پرسن بنایا تھا، وہ ان کے کہنے پر چپ ہیں۔

مشعال یوسفزئی نے خود پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نہ تین میں ہیں نا تیرا میں لہٰذا انہیں جواب دینا ضروروی نہیں سمجھتی۔

مشیر سوشل ویلفئیر مشعال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر کو موصول

یاد رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مشیربرائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ مشعال سے قلمدان پارٹی میں بیشتر عہدے داروں کے نالاں ہونے پر واپس لیا گیا۔

حافظ ذیشان رشید پی ٹی آئی لاہور کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر

دوسری جانب باکستان تحریک انصاف نے اپنے گرفتار رہنما اویس یونس کی جگہ حافظ ذیشان رشید کو پی ٹی آئی لاہور کا قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔

حافظ ذیشان رشید کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، صدر سینٹرل پنجاب اعجاز حسین منہاس نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا، موجودہ حالات میں ذیشان رشید کو قائم مقام جنرل سیکرٹری لاہور مقرر کیا گیا ہے۔

یادرہے اویس یونس سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف لاہور کو جوہر ٹاؤن میں ریلی نکالنے کے جرم میں لاہور پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، ابھی تک اُن کی شناختی پریڈ نہیں ہو سکی۔

PTI Core Committee

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

mishal yousafzai