Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ریپ، تشدد، تیزاب گردی کے واقعات کیخلاف ’پنک ویل‘ منصوبہ کیا ہے؟

یہ منصوبہ گوجرانوالہ پولیس نے چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے تعاون سے شروع کیا، رپورٹ
شائع 02 ستمبر 2024 12:24pm
تصویر بشکریہ ڈان نیوز
تصویر بشکریہ ڈان نیوز

خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گوجرانوالہ پولیس نے ’پنک وہیلز‘ کے نام سے ایک نیا پراجیکٹ متعارف کرا دیا۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے یہ منصوبہ گوجرانوالہ پولیس نے چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے تعاون سے شروع کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنک وہیلز پروجیکٹ نے ضرورت مند خواتین کی مدد کے لیے خواتین پولیس اہلکاران پر مشتمل ایک رسپانس یونٹ بنائی گئی ہے۔ وہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 10 موٹرسائیکلوں کا استعمال کریں گی۔ خواتین اس کے لیے پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 پر کال کر سکتی ہیں ساتھ ہی پولیس ویمن سیفٹی ایپ کا بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

خصوصی پنک وہیلز کی ٹیمیں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد، عصمت دری کے واقعات، تیزاب کے حملوں سے متعلقہ کالز کا جواب دیں گی اور پھر فوری کارروائی عمل میں لائیں گی۔

مذکورہ پراجیکٹ سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر ویڈیو پوسٹ جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ “مصیبت میں گھری خواتین کو سب سے پہلے جواب دینے والی خواتین ہوں گی۔ پنجاب اس کی رہنمائی کر رہا ہے۔

پنک وہیلز کی ٹیم ابتدائی طور پر چار تھانوں کینٹ، سیٹلائٹ ٹاؤن، کوتوالی اور صدر کے علاقوں میں کام کرے گی جہاں خواتین اہلکار شکایات کا فوری جواب دینے پر فوری کارروائی کا آغاز کریں گی۔

کال موصول ہونے پر، پنک وہیلز کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچے گی، معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق کرائم سین کو محفوظ بنائے گی، جائے وقوعہ کی تصاویر لیں گی اور متاثرہ کو قانونی تحفظ فراہم کرے گی۔

علاوہ ازیں پنک وہیلز ٹیم کے یونیفارم میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور اسکوٹر فرسٹ ایڈ کی سہولیات سے لیس ہیں۔ ٹیم کو چیک لسٹ سافٹ ویئر دیا گیا ہے جس کے مطابق وہ اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ پنک وہیلز کا جواب دینے کے بعد متعلقہ تھانے کی تفتیشی ٹیم اور افسران بھی متاثرہ خواتین کی معاونت اور قانونی معاونت کے لیے موقع پر پہنچیں گے۔

Women

Gujranwala police

Launch

pink wheel project

protection