Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہلیہ کیلئے 15 لاکھ روپے مالیت کا ہینڈ بیگ، ڈکی بھائی کی وضاحتیں

لوگوں نے ان کی بیوی کو لے کر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی، ڈکی بھائی
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2024 12:10pm

ڈکی بھائی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایک مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر ہیں جو اپنے چیلنجز اور فیملی وی لاگنگ کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر ہر طرح کے موضوع پر طبع آزمائی کی ہے۔ اور وہ اکثر پیسے، مواد اور تعلیم پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

ڈکی بھائی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران پیسے کی اہمیت، سوشل میڈیا اور تعلیم پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی کامیابی کے سفر اور رحجانات پر بھی بات کی۔

دیپیکا اور رنویر سنگھ کے پہلے بچے کی تاریخ پیدائش سامنے آگئی

اس پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو تحفے میں دیے گئے لگژری بیگ کی وجہ سے اٹھنےوالے تنازعات پر بھی وضاحت کی۔

مذکورہ بیگ کی قیمت 15 لاکھ روپے تھی اور اس وقت بہت سے لوگوں نے اس طرح کےبے جا اصراف اور اس کی نمائش پر ڈکی بھائی کو سخت تنقید کیا نشانہ بنایا تھا۔

ڈکی بھائی نے اس لگژری بیگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ان کی بیوی کو لے کر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ نہیں جانتے کہ 15 لاکھ ان کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ وہ یہ پیسہ ایک ہی دن میں کما سکتے ہیں۔

انہوں نے اس کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ، وہ صرف دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ آپ کو اپنے شریک حیات کی خوشی کے لیے کچھ بھی کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ کے ساتھ کس طرح پیار کرنا چاہیے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity