Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

پنجاب پولیس کی خاتون افسر رفعت بخاری نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا

یہ ایوارڈ دنیا بھر سے ہر سال ایک خاتون پولیس آفیسر کو غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
شائع 02 ستمبر 2024 11:36am

پنجاب پولیس کی خاتون افسر رفعت بخاری نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے ایس ایس پی رفعت بخاری کو شاندار خدمات پر عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے پنجاب پولیس کی خاتون افسر ایس ایس پی رفعت بخاری کو امریکا کے شہر شکاگو میں منعقد ہونے والی 61 ویں سالانہ کانفرنس میں عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس ایس پی رفعت بخاری اس وقت پنجاب سیف سٹیز میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں، یہ ایوارڈ دنیا بھر سے ہر سال ایک خاتون پولیس آفیسر کو غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ، اے آئی روڈ سیفٹی میکنزم اور انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ کی تیاری پر ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

کانفرنس میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کی صدر ڈیبرا فریڈل نے رفعت بخاری کو ایوارڈ سے نوازا۔ آئی جی پنجاب عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے رفعت بخاری کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایس ایس پی رفعت بخاری کی کامیابی خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے۔

Sindh government

تعلیم