Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جلےہوئےاسٹین لیس اسٹیل کک ویئرسے دھبوں کو نکالنے کی 5 آسان ٹپس

اسے لمبے عرصے تک اچھی کنڈیشن میں رکھنا آسان نہیں ہے
شائع 02 ستمبر 2024 10:59am

اسٹین لیس اسٹیل کک ویئرکئی گھرانوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن اسے لمبے عرصے تک اچھی کنڈیشن میں رکھنا آسان نہیں ہے۔

کیا آپ کے اسٹیل کے برتن بھی اکثر جل جاتے ہیں؟ توآپ کے لیے یہ حیرت انگیز تجربہ ہو گا کس طرح ان سے چھٹکارا پایا جائے اور اور ان کی چمک کو دوبارہ لایا جائے۔ یہاں پر 5 ایسی آسان ٹپس بتائی جارہی ہیں، جواس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

سفید بالوں کوکالا کرنے کے لیے ہوم میڈ ہیئر آئل

بیکنگ سوڈا کا ستعمال

بیکنگ سوڈا کا ایک پیسٹ بنا لیں، اور اسے اپنے جلے ہوئے کک ویئر پر لگا دیں اور اسے رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ اور اگلے دن ڈش واشنگ سوپ سے صاف کر لیں۔

کولا شامل کر لیں

ایسیڈک کولٹی کی بدولت، کولا جلے ہوئے دھبوں کو دور کر سکتا ہے۔اس پتلے لیکویڈ کو برتنوں میں ڈال دیں اور ابال لیں۔ برتنوں کو کھرچنے سے پہلے اچھی طرح ٹھنڈا ہونے دیں۔

لیموں کا رس اور نمک مکس کرلیں

جلے ہوئے برتنوں کے لیے ، لیموں کے رس میں نمک ملا کر ایک مکسچر بنا لیں۔ اور اسے جلے ہوئے اسٹیل کے برتنوں میں ڈال کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔اب اضافی نمک چھڑک دیں اور پھر کھرچ لیں۔

ٹماٹو ساس کا استعمال

برتنوں کے اندر کرش کئے ہوئے ٹماٹر یا ٹماٹو ساس ڈال دیں ، اور پانی شامل کر کے ابال لیں اور ابال آنے کے بعد اسے اسکرب کرلیں اور پھر اس کا جادو دیکھیں۔

ڈش واشنگ صابن کو ابال لیں

ڈش واشنگ صابن سے جلے ہوئے برتنوں کو کھرچیے نہیں۔ اس کی بجائے پہلے برتنوعں میں ڈش واش کو شامل کریں اوراسے ابال لیں۔ اس کے بعد صفائی کے لیے انہیں اسکرب کریں۔

Women

lifestyle

kitchen hacks

cleaning