فلاور شو کی افتتاحی تقریب میں کنگ چارلس سے قینچی نہ چل سکی
برطانیہ: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم فلاور شو کی تقریب میں قینچی سے فیتہ کاٹنے میں ناکام نظر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر ایبرڈین میں کنگ چارلس ہفتے کی سہ پہر کو ایبرڈین فلاور شو کی خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔
رائل ہارٹیکلچرل سوسائٹی کے سالانہ سمر فلاور شو کی تقریب کے دوران کنگ چارلس اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب ان سے گھاس کاٹنے والی بڑی قینچی سے فیتہ کٹ نہیں پایا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنگ چالس سوم لال فیتہ کاٹںے کے لیے قینچی کا زور سے استعمال کرتے ہیں مگر پھر بھی ان کے فیتہ نہیں کٹتا۔
برطانوی بادشاہ کے لیے جب پھولوں کی نمائش کا افتتاح کرنا مشکل ہوا تو فیتہ کاٹنے کیلئے انھیں مدد کی ضرورت پڑ گئی۔
بار بار ناکامی کے بعد جب بادشاہ نے ہار مانی تو ایبرڈین کے لارڈ لیفٹیننٹ ڈیوڈ کیمرون نے ربن کو دونوں اطراف سے تھوڑا سا کھینچا، اور پھر بادشاہ نے 8 کوششوں کے بعد آخر کار فیتہ کاٹنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
مذکورہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہوئی۔
Comments are closed on this story.