Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہر صبح پائے کا ناشتہ نہ ملے تو پورا دن جسم میں کوئی کمی سی رہتی ہے‘

پائے کا ناشتہ خوش خوراکوں کی پسندیدہ غذا ہے
شائع 02 ستمبر 2024 09:40am
A shop in Gujranwala where many prominent politicians had breakfast - Aaj News

پائے کا ناشتہ شہ زوروں کی ثقافت سمجھی جاتی ہے۔ گوجرانوالہ کے چوک گھنٹہ گھر میں کئی دہائیوں سے قائم حاجی اشفاق کے مشہور پاوں کا ناشتہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات اور بیرون ممالک سے آئے والے کئی مہمان بھی کرچکے ہیں۔

پائے کا ناشتہ خوش خوراکوں کی پسندیدہ غذا ہے، موسم کوئی بھی ہو پہلوان صبح اٹھتے ہی تگڑے روائتی ناشتے پر ہاتھ صاف کرنے کے لئے پائوں کی مشہور دکانوں کا رخ کرتے ہیں، جہاں پائے کی بڑی دیگ دیکھ کر ان کی جان میں جان آتی ہے،ناشتے میں دو چار پیالے ڈکار جانا تو ان کے لئے کوئی بڑی بات نہیں۔

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں کئی دہائیوں سے سری پائے کے ناشتے کی دکان چلانے والے حاجی اشفاق کا کہنا ہے کہ ان کی دکان سے کئی نامور سیاست دانوں نے ناشتہ کیا ہے جن میں میاں نواز شریف بھی شامل ہیں۔

پہلوانوں کا کہنا ہے کہ ہر صبح پائے کا ناشتہ نہ ملے تو پورا دن جسم میں کوئی کمی سی رہتی ہے۔ پائے کا ناشتا نہ صرف گوجرانوالہ کے شہریوں کا ذوق ہے ،بلکہ جسم کو طاقت اور حرارت بھی بخشتا ہے۔

breakfast