Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاوید شیخ کا کبھی کوئی رشتہ ختم کرنے سے انکار

جب آپ کا کسی سے رشتہ ختم ہوتا ہے تو کسی کو گھسیٹنا اچھا نہیں ہوتا ہے
شائع 02 ستمبر 2024 09:09am

جاوید شیخ کا شمار ملک کے سب سے بڑےورسٹائل فنکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ گذشتہ کئی دہائیوں سے فلم اور ڈرامہ کی دنیا پر راج کر رہے ہیں اور ان کے فن میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ اور بہتری آئی ہے۔ ان کا شمار ان آرٹسٹ میں ہوتا ہے، جنہوں نے نہ صرف پاکستان، بلکہ ہندوستان میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے پذیرائی اورعزت حاصل کی۔

جاوید شیخ کی ذاتی زندگی میں محبت کی کئی کہانیوں کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔ محبت سے ہٹ کرانہوں نے دو شادیاں کیں اور دونوں ہی ناکام رہیں۔

کنول امین کو اپنے گلوکاربیٹے علی ظفر کی کس بات پرپچھتاوا ہے؟

حال ہی میں جاوید شیخ نے نجی چینل کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی اور انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق مختلف پہلووں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس شو میں چونکا دینے والا انکشاف کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کسی بھی رشتے کو کبھی ختم نہیں کیا۔ اور نہ ہی کسی رشتے کو ختم کرنے میں پہل کی۔ جب بھی کچھ ہواتو انہوں نے کبھی اس کے بارے میں بات نہیں کی، کیونکہ جب آپ کا کسی سے رشتہ ختم ہوتا ہے تو کسی کو گھسیٹنا اچھا نہیں ہوتا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی زندگی میں ایسے کئی موڑ آئے، جب کسی نے انہیں چھوڑ دیا اور پھر وہ کچھ عرصہ بعد واپس آیا اور دوبارہ اکٹھا ہونا چاہا۔ مگرجاوید شیخ اس وقت تک آگے بڑھ چکے تھے اورانہوں نے اس شخص کو مصالحت کا دوسرا موقع نہیں دیا جس سے وہ محبت کرتے تھے۔

شادیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئےانہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ اسلام میں مرد کو ایک ساتھ چار شادیوں کی اجازت ہے۔ لیکن اگر حالات اچھے چل رہے ہیں، اور اس میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے تو پھر تو ایک شادی ہی کرنی چاہیے اور دوسری شادی نہیں کرنی چاہیے ۔ کیونکہ یہ ایک ہی کافی ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity