حکومت کی یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند نہ کرنے کی یقین دہانی، ملازمین سے مذاکرات کامیاب
وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے وفد کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور علی عامر کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ کسی غریب کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور بند نہ کرنے کے فیصلے سے متعلق یقین دہانی کرا دی ہے، یوٹیلیٹی اسٹور کی سبسڈی ختم نہ کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے وفد نے وفاقی وزیر رانا تنویر سے ملاقات کی۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت وپیداوار بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر رانا تنویر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے، شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار واضع کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا، تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوں گے، تمام گورنمنٹ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔
ہمیں بتایا گیا کہ کسی غریب کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور علی عامر
ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور علی عامر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ کسی غریب کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا۔مذاکرات کے دوران وزیراعظم ہاؤس سے کال آئی کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، ادارے کی ری اسٹرکچرنگ ہوگی۔
یوٹیلٹی اسٹور ملازمین کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظرڈی چوک سیل
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ تنخواہوں کے بارے میں بھی کام کیا جائے گا، ہمیں یقین دلایا گیا ہے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
عمر ایوب خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا
واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں بلیوایریا میں یوٹیلٹی اسٹورز ہیڈ آفس کے سامنے ملازمین کا دھرنا پیر کو دوسرے ہفتے میں داخل ہوا، ملازمین نے آج 2 بجے تک مطالبات منظوری کا الٹی میٹم دیا تھا۔ دھرنے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تمام 3 یونینز کے ملازمین شریک رہے۔
Comments are closed on this story.