Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

کراچی میں ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی

آج سے ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی
شائع 02 ستمبر 2024 08:28am

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی، ایک مغربی لہر ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں تین ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

ادارے کے مطابق برسات کا سلسلہ چار ستمبر تک جاری رہے گا، آج شام سے اسلام آباد، پنجاب، کے پی، جی بی اور کشمیر میں بارش ہوگی، بلوچستان میں چار ستمبر تک بارش ہوگی۔

karachi

Karachi Rain