Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کل سے بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا اسپیل داخل ہوگا، کئی اضلاع میں طغیانی کا خدشہ

نیا اسپیل بلوچستان کے 22 اضلاع کو لپیٹ میں لے سکتا ہے، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
شائع 01 ستمبر 2024 10:33pm

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ کل سے بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا اسپیل داخل ہوگا، پی ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نیا اسپیل بلوچستان کے 22 اضلاع کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ان اضلاع میں ژوب، کوئٹہ، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، بارکھان، لورالائی، شیرانی، دکی، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ، خضدار، قلات، سوراب، نصیرآباد، جھل مگسی، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی، آواران، کچھی، حب اور لسبیلہ شامل ہیں۔

الرٹ کے مطابق قلات، بارکھان، لسبیلہ اور خضدار میں بارشوں سے طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ تمام اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے پکنک پوائنٹس اور نشیبی علاقوں کے قریب سے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بلوچستان

PDMA

New Spell