Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرت کی باتیں ہو رہی ہیں، یہ باتیں خلوص سے عاری ہیں، خواجہ آصف

پی ٹی آئی والے خود بانی پی ٹی آئی پر اعتبار نہیں کرتے، خواجہ آصف
شائع 01 ستمبر 2024 10:27pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرت کی باتیں ہو رہی ہیں، یہ باتیں خلوص سے عاری ہیں۔

خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف نے کئی بار بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کی آفر کی، قومی اسمبلی میں بحثیت لیڈر آف اپوزیشن یہ آفرز کی گئیں، شہباز شریف نے معیشت پر معاہدہ کرنے کی تجویز دی، لیکن بانی پی ٹی آئی یا ان کے کسی وزیر نے جواب تک نہ دیا۔

امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید برقرار نہیں رہے گا، رؤف حسن

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی رعونت کے ساتھ اپوزیشن کی طرف پشت کرکے بیٹھا رہا، ان دنوں باجوہ اور فیض کے ساتھ عشق جوان تھا، اب وزیراعظم نے پھر میثاق معیشت کی دعوت دی، شہباز شریف خود چل کر ان کی سیٹوں پر گیا، فرنٹ پر بیٹھے لیڈر آف اپوزیشن اور پی ٹی آئی قیادت سے ہاتھ ملائے، جے یو آئی کی قیادت اور اچکزئی سے حال احوال معلوم کیا، لیکن کیا کوئی مثبت جواب ملا؟ بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی خواہش پہ اصرار کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرت کی باتیں ہو رہی ہیں، یہ باتیں خلوص سے عاری ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پی ٹی آئی سے مذکرات پر تقسیم کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے خود بانی پی ٹی آئی پر اعتبار نہیں کرتے، پی ٹی آئی والے بانی کی ابن الوقتی کا رونا روتے ہیں۔

Khawaja Asif

PTI PMLN Talks