Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بغیر اجازت واپڈا کا نام استعمال کرنے والی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرد گھیرا تنگ

پنجاب بھر کی آٹھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو واپڈا کا نام بغیر اجازت استعمال کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے، ترجمان ایف آئی اے
شائع 01 ستمبر 2024 09:43pm

بغیر اجازت واپڈا کا نام استعمال کرنے والی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرد گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ”ایف آئی اے“ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی آٹھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو واپڈا کا نام بغیر اجازت استعمال کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پنجاب کے جن شہروں میں بننے والی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹز کو ایف آئی اے کی طرف سے نوٹس بھجوایا گیا ہے، ان میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی قصور، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی شیخوپورہ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فیصل آباد، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سرگودھا، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی ملتان، واپڈا سٹی فیصل آباد اور واپڈا سٹی گوجرانوالہ شامل ہیں۔

کراچی یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے ہائی کورٹ کے جج کی ڈگری منسوخ کردی

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان سوسائٹیز نے واپڈا کا نام اور لوگو بغیر اجازت اپنے سوسائٹیز کے نام کے ساتھ استعمال کیا۔

معاشی مشکلات کے شکار پاکستان کے گورنر اسٹیٹ بینک کی پانچوں انگلیاں گھی میں سر کڑھائی میں

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے جوائنٹ رجسڑار سے تمام سوسائٹیز کی تفصیل مانگ لی گئی ہے۔

FIA

WAPDA Employees Cooperative Housing Societies