Aaj News

اتوار, ستمبر 15, 2024  
10 Rabi ul Awal 1446  

’مِنی بریانی‘ نے لوگوں کو بچپن یاد دلا دیا، وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

ایک صارف نے ”منی چکن بریانی“ تیار کی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے
شائع 01 ستمبر 2024 09:33pm

ہمیں اچھی طرح یاد ہے کہ بچپن میں جب والدین ہمارے لیے چھوٹے چھوٹے کچن سیٹ لاتے تھے تو ایک کونے میں ہم پورا کچن سیٹ اپ لگا کر اُن ننھے مُنّے برتنوں میں جھوٹ موٹ کا کھانا بنانے کی اداکاری کرتے تھے اور دن بھر کھیلتے تھے۔ بچپن کے یہ دن سالوں میں کب بدلے اور کب ننھے برتن بڑے بڑے پتیلوں میں بدل گئے پتا ہی نہیں چلا۔ کھلونوں کی جگہ ہاتھوں میں موبائل فونز آگئے اور ان موبائل فونز میں وائرل ٹرینڈ کی ایک ایسی قسم سامنے آئی جس نے ہماری بچپن کی سنہری یادوں کو تازہ کردیا۔

ہم بات کر رہے ہیں ”منی ایچر ٹرینڈ“ (Miniature Trend) کی، آپ نے سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جن میں چھوٹے چھوٹے برتنوں میں بالکل قلیل تعداد میں فوڈ آئٹمز تیار کئے جاتے ہیں۔

بہت سے دیگر ٹرینڈز کی طرح، یہ بھی پہلے مغرب میں ٹک ٹاک پر شروع ہوا تھا۔

اس ٹرینڈ کے تحت ایک صارف نے ”منی چکن بریانی“ تیار کی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔

حال ہی میں، انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں 42.4 ملین سے زیادہ آرا حاصل ہوچکی ہیں ہیں۔

ویڈیو میں، تخلیق کار روایتی ترکیب کا استعمال کرتے ہوئے چکن بریانی بناتا ہے، لیکن اس میں ٹوئسٹ یہ ہے کہ بریانی بنانے میں استعمال کی گئی ہر چیز چھوٹی ہے۔ برتنوں سے لے کر چکن کے ٹکڑوں تک، یہاں تک کہ انڈے بھی، سب کچھ چھوٹا اور بہت کیوٹ ہے۔

اس سے قبل اس اکاؤنٹ سے ویک ویڈیو جاری کی گئی تھی جو کہ مِنی پانی پوری یعنی گول گپے کی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ان ویڈیوز کو لوگ شوق سے دیکھتے ہیں، کیونکہ یہ ویڈیوز لوگوں پر ایک نفسیاتی اثر ڈالتی ہیں، کچھ ان ویڈیوز کو دیکھ کر پانے بچپن میں کھو جاتے ہیں تو کچھ کو یہ ویڈیوز طاقت اور سکون کا حساس دلاتی ہیں۔

Miniature videos

ASMR Videos

Mini Kitchen

Mini Biryani