Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی کا 8 ستمبر اسلام آباد جلسہ، انصاف یوتھ ونگ لاہور کو اہم ذمے داری مل گئی

لاہور کی جامعات اور کالجز کے طلباء کو متحرک کرنے کی ہدایت
شائع 01 ستمبر 2024 08:51pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کی 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں، جلسے کی تیاریوں کی ذمہ داری انصاف یوتھ ونگ کو دیدی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انصاف یوتھ ونگ لاہور کو تیاری کی ہدایت کی ہے، صدر انصاف یوتھ ونگ عمار بشیر کو ٹیم متحرک کرنے کا کہا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ مؤخر کرنے کا اعلان

بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے لاہور کی جامعات اور کالجز کے طلباء کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سے جانے والے قافلوں کو انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران لیڈ کریں گے۔

کیا طالبان دوست عمران آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کیلئے بہترین انتخاب ہیں؟ بین الاقوامی میڈیا نے دھماکہ خیز سوال اٹھا دیا

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت

واضح رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے سخت شرائط کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کیا، انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کی احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا، 8 ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ جلسہ کرنے والے افراد کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کریں گے، لوگ شام 4 بجے اکٹھے ہوں گے اور 7 بجے جلسہ ختم کرنا ہوگا، یہ جلسے کی انتظامیہ کی ڈیوٹی ہوگی کہ جلسہ ختم کرنے کے بعد کارکنان کو منتشر کیا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 8 ستمبر کو کارکنان کو جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Pakistan Politics

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)