Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : سندھ گورنمنٹ اسپتال میں خاتون مریضہ پر تشدد، ملزم گرفتار

اسلام آباد سے آئی خاتون کو ایمرجنسی میں شاہ زیب نامی شخص نے تھپڑ مارا، اسپتال ذرائع
شائع 01 ستمبر 2024 08:28pm
سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی/ فائل فوٹو
سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی/ فائل فوٹو

شہر قائد میں سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی میں اسلام آباد سے آئی خاتون مریضہ پر مبینہ تشدد کیا گیا، جس پر خاتون نے پولیس بلوا کر ملزم کو گرفتار کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون جسم میں درد کی شکایت پر اسپتال آئی تھی لیکن ڈاکٹرز نے اسلام آباد کی پرچی پر انجیکشن لگانے سے انکار کیا، جس کے بعد خاتون نے اسپتال کے ڈاکٹر سے انجیکشن لکھوایا، اور دوبارہ شعبہ ایمرجنسی گئی تو ایک بار پھر انجکشن لگانے سے انکارکیا گیا۔

کراچی : مختلف واقعات میں خاتون اور نوجوان سمیت 4 افراد جاں بحق

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ تکلیف میں مبتلا خاتون عملے پر برہم ہوگئی، جس پر ایمرجنسی میں شاہ زیب نامی شخص نے خاتون کو تھپڑ مارا۔ جس کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس 15 کو کال کر دی، پولیس نے خاتون کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مردان : گھریلو تنازعے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی اور کمسن بیٹا قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

karachi

hospital

Karachi Police