Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
16 Rajab 1446  

نازیبا ویڈیوز بنانے کیلئے وینیٹی وینز میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، بھارتی اداکارہ کا انکشاف

سینئر اداکارہ کے الزام کے بعد ریاست کے مختلف حلقوں سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے
شائع 01 ستمبر 2024 08:11pm

جنوبی ہند کی ملیالم فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ رادھیکا سرتھ کمار نے ایک چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ملیالم فلموں کے شوٹنگ سیٹس پر وینیٹی وینز کے اندر خفیہ کیمروں لگا کر اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیوز ریکارڈ کی گئی تھیں اور انہوں نے خود مرد اداکاروں کو اپنے موبائل فون پر ان ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے پایا تھا۔

ایک ملیالم چینل پر سینئر اداکارہ کے اس الزام کے بعد ریاست کے مختلف حلقوں سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

رادھیکا نے انکشاف کیا کہ نہ صرف ملیالم انڈسٹری بلکہ ملک کی دیگر شوبز انڈسٹریز میں بھی خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر ہراسانی اور ناروا سلوک جاری ہے۔

اس سلسلے میں اپنا ذاتی تجربہ بتاتے ہوئے رادھیکا سرتھ کمار نے کہا کہ ایک ملیالم فلم کے شوٹنگ سیٹ پر انہوں نے مردوں کو اپنی وینیٹی وین میں لگائے گئے خفیہ کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے اداکاراؤں کے کلپس دیکھتے پکڑا تھا۔

سینئر اداکارہ نے بتایا، ’میں نے یہ دیکھا ہے۔ میں نے کیراوین میں خواتین کے کپڑے بدلنے کی ویڈیوز دیکھی ہیں۔‘

طوبیٰ انوار کا بولڈ لُک دیکھ کر مداح سیخ پا

تاہم، وہ دیگر تفصیلات بشمول فلم کے نام یا نازیبا ویڈیوز دیکھنے والے اداکاروں کے نام بتانے سے گریزاں تھیں۔

انہوں نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وینیٹی وینز کے انچارج کو گاڑیوں کے اندر خفیہ کیمرے دوبارہ ملنے کی صورت میں سخت کارروائی کی تنبیہ کی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’مجھے بہت غصہ آیا۔ میں نے اصرار کیا کہ مجھے محفوظ رہنے کی ضرورت ہے اور اس لیے میں نے کہا کہ مجھے کیراوین نہیں چاہیے اور اپنے ہوٹل کے کمرے میں واپس چلی گئی۔‘

نازش جہانگیرکی بولڈ تصاویرپرسوشل میڈیا صارفین سیخ پا، بابراعظم کے طعنے

ریولیوشنری مارسسٹ پارٹی (آر ایم پی) کی خاتون رہنما کے کے ریما نے اس حوالے سے کہا کہ فلم انڈسٹری میں مبینہ طور پر جو ظلم ہو رہا ہے وہ کسی کے تصور سے باہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کیسا ظلم ہے… سنیما کی دنیا تیزی سے سب سے بڑی انڈر ورلڈ بن رہی ہے… ہم ان تمام الزامات سے یہی سمجھتے ہیں‘۔

تاہم معروف ڈبنگ آرٹسٹ بھاگیا لکشمی نے جرم سے آگاہ ہونے کے باوجود ان سالوں میں رادھیکا سرتھ کمار کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے معروف اسکرین رائٹر دیدی دامودرن نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایسے انکشافات پر حکام کو سخت کارروائی کرنے کی ضرورت تھی۔

فرح خان نے جانی لیور کی بیٹی کو اپنی گاڑی سے کیوں نکال باہر کیا؟

ملیالم فلم انڈسٹری میں ہراساں کیے جانے اور بدسلوکی کے بارے میں جسٹس کے ہیما کمیٹی کی رپورٹ کی اشاعت نے کئی خواتین اداکاروں کے ساتھ ساتھی مرد اداکاروں کے ہاتھوں ہونے والی بدسلوکی کے پریشان کن معاملوں پر ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

حکومت نے جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ شائع ہونے کے بعد لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے سات رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کے بعد کئی اداکاروں اور ہدایت کاروں کے خلاف مزید شکایات سامنے آئیں۔

MALYALAM FILM INDUSTRY

Radhika Sarathkumar

Hidden Cameras

Vanity Vans

Explicit Videos