Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، وزیر خزانہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پیش کریں گے

اجلاس کا 20 نکاتی ایجنڈا جاری، اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ بھی ایوان میں پیش ہوگی
شائع 01 ستمبر 2024 07:21pm

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے طلب کرلیا گیا، 20 نکاتی ایجنڈا بھی جاری ہوگیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس سمیت نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی پیش کیا جائے گا۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔ وزیر خزانہ سال 2023-24 کیلئے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ایوان کے سامنے رکھیں گے اور اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔

کارپوریٹ فارمنگ کیلئے دی گئی 48 لاکھ ایکڑاراضی سے آبی بہاؤ میں تبدیلی پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہے۔

کیا طالبان دوست عمران آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کیلئے بہترین انتخاب ہیں؟ بین الاقوامی میڈیا نے دھماکہ خیز سوال اٹھا دیا

وزیرخارجہ غیر ملکی دستاویزات کے قانونی جواز کے خاتمہ پر کنونشن کو مؤثر بنانے کا بل منظوری کیلئے پیش کریں گے، جبکہ وزیردفاع، بھنگ کے کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی کا بل 2024 قانون سازی کے لئے پیش کریں گے۔ ٹیلی کمیونیکیشن اپیلٹ ٹربیونل کے قیام کا بل 2024 اور نجکاری کمیشن ترمیمی بل بھی پیش کیا جائےگا۔

کراچی یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے ہائی کورٹ کے جج کی ڈگری منسوخ کردی

وزیرقانون، قومی کمیشن حقوق بچگان کی سالانہ رپورٹ 2023-24 اورالیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2023 قومی اسمبلی کے سامنے رکھیں گے۔ اس کے علاوہ بیرون ممالک میں گداگری کرکے بدنامی کا باعث بننے والوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

federal government

National Assembly

PM Shehbaz Sharif