Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہوگی، حکومتی رائٹ سائزنگ پالیسی پر کام تیزی سے جاری ہے، وزیر اعظم

جولائی میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی، افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی، شہباز شریف
شائع 01 ستمبر 2024 06:21pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیرِاعظم شہباز شریف نے مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی، افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ستمبر میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف کیا۔

حکومت نے ڈاکٹر قیصر بنگالی کی رائے کو رابطے یا سمجھ بوجھ کے فقدان پر مبنی قرار دیدیا

انھوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پرگامزن ہے، حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے، رائٹ سائزنگ کے عمل کی نگرانی میں خود کررہا ہوں۔

آئی پی پیزکیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل، پاور پلانٹس میں اضافی منافع خوری کی نشاندہی

ان کا کہنا تھا کہ پiٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔

pakistan economy

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Inflation