Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ’شیرا‘ انتقال کر گئے

شیرا کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کردیا
شائع 01 ستمبر 2024 04:32pm

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور سکیورٹی گارڈ کامران المعروف ”شیرا“ ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا جس کمپنی میں کام کرتے تھے اس کے مالک ارباز نعیم نے انسٹاگرام پر شیرا کی موت کی تصدیق کی۔

شیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور پھر انسٹاگرام پر کافی شہرت حاصل کی تھی۔

شیرا کی مختلف وائرل ویڈیوز نے مداحوں کے دل موہ لیے، انہوں نے ٹک ٹاک پر کئی ٹرینڈز بھی متعارف کروائے۔

شیرا ایک نجی ریسٹورنٹ میں سکیورٹی انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

شہزاد رائے نے اسکول میں کچرا پھینکنے والوں کے آگے ہاتھ جوڑ لئے، ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکر شیرا اس سے قبل جہلم میں ایک موبائل کی دکان پر بھی سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ان کی پرکشش شخصیت نے برانڈ کی آن لائن تشہیر میں اہم کردار ادا کیا۔

شیرا کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔

دوسری جانب کمپنی کے مالک ارباز نعیم نے بھی انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کرکے شیرا کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔

TikToker Shera

Pakistani TikToker Death