Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کون سے پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے؟

سی پی ایل کا آغاز 30 اگست سے ہوچکا ہے اور یہ 7 اکتوبر تک جاری رہے گی
شائع 01 ستمبر 2024 09:32am

ویسٹ انڈیز میں کھیلی جارہی ٹی20 کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں پاکستان کے بعض کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جبکہ کچھ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنہیں پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث سی پی ایل سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ کے ایونٹ میں پاکستان کے کچھ قومی کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں جبکہ کچھ کھلاڑیوں کو چیمپئنز ون ڈے کپ سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر سی پی ایل سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔

سی پی ایل کا آغاز 30 اگست سے ہوچکا ہے اور یہ 7 اکتوبر تک جاری رہے گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر محمد عامر اور عماد وسیم ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لہٰذا وہ سی پی ایل کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے، ان کے علاوہ، وکٹ کیپر و بیٹر اعظم خان بھی سی پی ایل کے پورے ایڈیشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب، رواں ماہ فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ کا آغا بھی ہورہا ہے، اعظم خان کی فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد چیمپئنز ون ڈے کپ میں کسی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں، اسی وجہ سے وہ سی پی ایل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

فٹبال کے بعد اب کرکٹ میں بھی ریڈ کارڈ استعمال ہوگا، مگر کہاں؟

کرکٹر فخر زمان ان دنوں سی پی ایل میں اینٹیگیا اینڈ باربودا فالکنر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور 2 میچز بھی کھیل چکے ہیں تاہم چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت کے لیے انہیں سی پی ایل سے دستبردار ہونا پڑے گا، فخر زمان چیمپیئنز ون ڈے کے آغاز سے قبل پاکستان واپس آجائیں گے۔

قومی کرکٹر صائم ایوب ان دنوں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں، جس کی وجہ سے انہیں سی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی ہی نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں 5 ٹیمیں شریک ہوں گی اور تمام میچز اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ون ڈے کپ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

T20 league

West Indies

t20 cricket

caribbean premier league

PAKISTANI CRICKETERS

cpl