Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کن شہروں میں بارش ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2024 10:15pm

ملک کے مختلف مقامات میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد ، جامشورو میں بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں رات کے دوران بارش متوقع ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی بلوچستان، جنوبی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

جنوبی سندھ اور مکران میں تیز ہواؤں، آندھی چلنے اور موسلادھار بارش متوقع ہے تاہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، کشمیر، خیبر پختونحوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

پوسٹ مون سون: ستمبر کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئے گا

بلوچستان

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ سے بارش کا امکان ہے۔

ژوب، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، موسی خیل، بارکھان،مستونگ، خضدار، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، بارکھان، کوہلو، بولان، پنجگور اور مکران میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 32، قلات میں 27، ژوب میں 24، زیارت میں 21 نوکنڈی اور تربت میں 37، سبی میں 34، گوادرمیں 30 اور جیونی میں 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا، اسنیٰ مغرب کی جانب بڑھنے لگا

کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا، اسنیٰ پاکستان کے ساحل سے ہٹ کر مغرب کی جانب بڑھنے لگا، اسنیٰ پیر کو عمان کے ساحل سے ٹکرانے یا سمندر میں ہی ختم ہونے کا امکان ہے۔

سمندری طوفان سے کراچی کے براہ راست متاثر ہونے کا خطرہ ٹل گیا جبکہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں بھی برسات متوقع ہے۔

اسنٰی کراچی کے جنوب مغرب میں 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ اوڑماڑہ سے اس کا فاصلہ 230 کلو میٹر ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ساتواں الرٹ جاری کردیا۔

مون سون کے دھواں دھار اسپیل سے کئی شہروں میں نظام زندگی درہم برہم

سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کمزور ہو کر واپس ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل

طوفان کارخ مغرب اورجنوب مغرب کی جانب ہے، فی الوقت اس کی آخری منزل عمان کا ساحل نظرآتی ہے، پیر تک اس کےعمان سے ٹکرانے یا سمندر میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

Met Office

Rain

moon soon

heavy rains

rainy weather

Rain prediction

moon soon rain

HEAVY RAINS EXPECTED