Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر غیر مشروط اور محفوظ طریقے سے رہا کرا لیے گئے

خالد امیر کے تینوں عزیز بھی رہا کرا لئے گئے، آئی ایس پی آر
شائع 01 ستمبر 2024 12:09am
علامتی تصویر/ فائل فوٹو
علامتی تصویر/ فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر غیرمشروط اور محفوظ رہا کرا لیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر کے تینوں عزیز بھی رہا کرا لئے گئے ہیں۔ جس کے بعد تمام مغوی بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 12 خارجی مارے گئے

اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ رہائی میں قبائلی بڑوں اور مقامی عمائدین نے اہم کردار ادا کیا۔

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، 21 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد اور ان کے عزیزوں کو جرائم پیشہ عناصر نے اس وقت اغواء کیا تھا جب وہ والد کے جنازے میں شرکت کے لیے ڈی آئی خان کی تحصیل کولاچی میں آبائی علاقے میں آئے تھے۔

وفاقی کابینہ کا حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بڑا فیصلہ

ISPR

pakistan army

security forces operation