Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں مون سون بارشیں 2 تا 5 ستمبر تک جاری رہیں گی، این ڈی ایم اے ایڈوائزری

نشیبی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے، این ڈی ایم اے
شائع 31 اگست 2024 11:36pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ایڈوائزری جاری کردی۔ جس کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 2 تا 5 ستمبر جاری رہے گا، نشیبی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے۔

نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 2 تا 5 ستمبر 2024 کے دوران مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ سسٹم کے تحت، شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی بارشوں کا امکان ہے۔ پوٹھوہار سمیت لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔

سمندری طوفان سے کراچی کے براہ راست متاثر ہونے کا خطرہ ٹل گیا، شہر میں موسلادھار بارشیں

خیبرپختونخوا، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن، پشاور میں ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے علاقوں بشمول قلات ڈویژن، کوئٹہ، پشین اور کیرتھر اور کوہ سلیمان میں بھی ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ شمالی سندھ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ بارشیں، نشیبی علاقوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ اور دیگر موسم برسات سے منسلک ممکنہ خطرات کا باعث بن سکتیں ہیں۔

طوفان ’اسنیٰ‘ کا خطرہ ٹلتے ہی دوسرا مضبوط سسٹم بننے لگا

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں۔ خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی پیشگی اقدامات یقینی بنائیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Met Office

heavy rains

Cyclone Asna