شہباز شریف اسد قیصر، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملے، پی ٹی آئی جواب دیتی تو مذاکرات اسی وقت شروع ہو جاتے، محمود اچکزئی
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر لیگی قیادت نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے رابطہ کیا ہے۔ محمود اچکزئی نے مذاکرات کی پیشکش اور رانا ثناء اللہ خان سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔
نواز شریف نے عوام کو ریلیف کے لیے مل کر فیصلے کرنے کی تجویز محمود خان اچکزئی کو بھجوائی ہے۔
پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ مؤخر کرنے کا اعلان
محمود خان اچکزئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ مجھ سے پارلیمنٹ میں ملے تھے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کسی مسئلے کا حل مذاکرات کے بغیر نہیں نکل سکتا، اگر کوئی مذاکرات کیلئے تیار ہے تو اچھی بات ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف پارلیمنٹ میں اسد قیصر، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملے، پی ٹی آئی شہباز شریف کو جواب دیتی تو مذاکرات اسی وقت شروع ہو جاتے۔
پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پی پی اور ن لیگ کی کمیٹی کا اجلاس طلب
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑا ہوا، شہباز شریف نواز شریف کو مشورے نہ دیتے تو معاملات ٹھیک ہوجاتے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تو پوری پارلیمنٹ کھڑی ہوگئی، سیاستدان اکٹھے ہوجائیں تو غیرآئینی قوتیں پیچھے ہٹ جائیں گی۔
Comments are closed on this story.