Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

بیف لے جانے کا الزام لگاکر بوڑھے بھارتی مسلمان پر حملہ

واقعہ ایک ہفتے پہلے کا ہے، ٹرین میں حملہ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی، مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
شائع 31 اگست 2024 08:35pm

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک معمر مسلمان کو بیف لے جانے کے الزام کے تحت تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہوا ہے۔ یہ واقعہ ایک ہفتہ پہلے کا ہے۔

دھولے ایکسپریس میں ایک باریش معمر مسلمان حاجی اشرف منیار جلگاؤں سے اپنی بیٹی کے پاس کلیان جارہے تھے۔ ایک سیٹ پر جھگڑا ہوا تو چند مسافروں نے حاجی اشرف منیار کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ الزام یہ لگایا گیا کہ اُن کے پاس بیف (گائے یا بیل کا گوشت) ہے۔

اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حاجی اشرف منیار ہاتھ جوڑ کر کہتے رہے کہ اُن کے پاس بیف نہیں بلکہ مٹن یعنی بکرے کا گوشت ہے۔ کسی نے اُن کی ایک نہ سُنی اور تشدد جاری رکھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو اور فوٹو گرافز کی مدد سے حملہ آوروں کو شناخت کرلیا گیا تاہم اب تک کسی کو گرفتار کیا گیا ہے نہ کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی پارلیمنٹ کے رکن امتیاز جلیل نے ریاستی حکومت اور اعلیٰ پولیس حکام سے کہا ہے کہ اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

ایک بیان میں امتیاز جلیل نے کہا کہ بہت ہوچکی، اب محض خاموش تماشائی بن کر نہیں رہا جاسکتا۔ اگر کوئی ظلم کرے گا تو اُسے بھی ظلم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Jalgaon

KALYAN

MUSLIM ATTACKED IN TRAIN

HAJI ASHRAF MANYAR

ELDERLY MUSLIM