Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کیلئے ہوگا
شائع 31 اگست 2024 07:45pm

حکومت کی جانب سے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ستمبر کیلئے ایل پی جی کی جاری قیمتوں کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 99 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 82 روپے 54 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد کے بجلی صارفین کو ملنے والے ریلیف کی تفصیلات

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت دو ہزار 879 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کیلئے ہوگا۔

یاد رہے کہ اگست میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 796 روپے 56 پیسے تھی۔

LPG Prices