Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بچوں کے ہمراہ وارداتیں کرنیوالے2 ملزمان گرفتار

ملزمان اصغر اور فرید بچے کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر واردات کرتے تھے
شائع 31 اگست 2024 06:58pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں بچوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان اصغر اور فرید بچے کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر واردات کرتے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق ملزمان نے یوسف پلازہ کی حدود میں انڈوں کی دکان پر واردات کی تھی، واردات کے وقت بھی ملزمان بچے کو ساتھ بٹھا کر لائے تھے۔

کراچی : ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

ذیشان صدیقی نے مزید بتایا کہ واردات کی سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مبینہ ٹاؤن کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

لاہور سے 50 وارداتیں کرنے والی ڈاکو رانی خاوند سمیت گرفتار

ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes