Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

خفیہ متنازع منصوبوں کی منظوری، اسرائیلی وزیر دفاع اپنے ہی وزیراعظم پر چڑھ دوڑے

یوآو گیلنٹ نے وزیرِاعظم نیتن یاہو پر اپنے فیصلے فوج پر مسلط کرنے کا الزام عائد کردیا۔
شائع 31 اگست 2024 06:37pm

اسرائیلی منی گورنمنٹ ایسے نقشوں اور منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن کے ذریعے فلاڈیلفی کوریڈور (صلاح الدین کوریڈور) میں فوجی تعینات رہ سکیں گے۔

کابینہ کے جس اجلاس میں 8 ووٹوں کی اکثریت سے منظوری دی گئی اس میں وزیرِدفاع یوآو گیلنٹ اور قومی سلامتی کے وزیر بن گوریر نے شدید مخالفت کی۔ وزیرِاعظم نیتن یاہو اور گیلنٹ کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

یوآو گیلنٹ نہیں چاہتے کہ فلاڈیلفی کوریڈور میں فوجیوں کو رکھنے کی منظوری دی جائے۔ گیلنٹ نے الزام لگایا کہ وزیرِاعظم اپنے فیصلے فوج پر مسلط کر رہے ہیں۔

اجلاس کی تفصیلات کو منظرِعام پر لانے سے منع کیا گیا تھا۔ دس وزرا سے کہا گیا کہ وہ نقشوں کی ایک سیریز منظور کریں۔ ان نقشوں کو امریکا پہلے ہی قبول کرچکا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایک الگ ملاقات میں بھی انہوں نے چیخ کر کہا کہ نیتن یاہو جو چاہیں کرسکتے ہیں، وہ یرغمالیوں کو قتل بھی کرسکتے ہیں۔ صلاح الدین کوریڈور اور اُس سے متصل علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی موجودگی کے باعث قطر کی میزبانی میں جنگ بندی معاہدے سے متعلق مذاکرات کی راہ میں دیواریں کھڑی ہوئی ہیں۔

Benjamin Netanyahu

SALAHUDDIN CORRIDOR

YUAV GELANT

DIFFERENCE OF OPINION