Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تھائی لینڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے بُری خبر

تھائی حکومت نے فری لانسرز کو 6 ماہ قیام کی اجازت دے دی، ویزا کے اہل 93 ممالک میں پاکستان شامل نہیں۔
شائع 31 اگست 2024 06:12pm

تھائی لینڈ نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے اور سیاحت کے شعبے کو خصوصی طور پر فروغ دینے لیے فری لانسرز کو 6 ماہ تک قیام اور کام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ویزوں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

93 ممالک کے باشندے تھائی لینڈ میں فری لانسر کی حیثیت سے قیام اور کام کے لیے ویزا حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ یہ ویزا پانچ سال تک کے لیے کارآمد ہوسکتا ہے۔

تھائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کم از کم 20 سال کی عمر والےافراد اس ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ویزا کی فیس 291 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو ملازمت کے معاہدے کے ساتھ ساتھ مالی حیثیت کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔ کم از کم مطلوبہ مالی حیثیت 14 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

اب تک 1200 ویزوں کی منظوری دی جاچکی ہے۔ اسے ڈیسٹی نیشن تھائی لینڈ ویزا کہا جارہا ہے۔ یہ اقدام کینیڈا اور یورپ میں تارکینِ وطن کی آمد روکنے کے اقدامات کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

دبئی نے حال ہی میں فری لانسرز کے لیے خصوصی ویزا متعارف کرایا ہے۔ یہ ویزا سیاحت کے ساتھ ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ایک طرف تو سیاحت کو فروغ مل رہا ہے اور دوسری طرف آجروں کو معیاری افرادی قوت بھی آسانی سے میسر ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں :

پاکستانی فری لانسرز کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے نئی کمپنی پاکستان میں آگئی

کینیڈا نے خصوصی ریموٹ ورک ویزا پروگرام کا اعلان کردیا

برطانیہ میں 31 جنوری کے بعد وزٹ ویزا پر جانے والے کیا کام کرسکیں گے

thailand

Freelancers

LONG STAY VISA

EXCLUDING PAKISTAN