Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے نجی ہیلی کاپٹر گرا دیا

حادثہ کیمرے میں آنکھ میں قید ہو گیا
شائع 31 اگست 2024 06:10pm

بھارت میں ایک ہیلی کاپٹر کو ایئرلفٹ کئے جانے کے دوران حادثہ پیش آیا، جس سے بھارتی فضائیہ کو مہنگا جھٹکا لگا ہے۔

آج صبح بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ایک خراب ہیلی کاپٹر کو لے کر اتراکھنڈ کے شہر کیدارناتھ سے گوچر روانہ ہوا، لیکن ملٹری ہیلی کاپٹر سے لٹکتا خراب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

39 ہزارفٹ کی بلندی پر قطر ایئر ویز کے طیارے میں خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائیہ کے حکام نے بتایا کہ نجی ہیلی کاپٹر لنچولی میں دریائے منداکنی کے قریب گر کر تباہ ہوا، لیکن اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

یہ حادثہ کیمرے میں آنک میں قید ہو گیا۔

رودرپریاگ کے ضلعی سیاحتی افسر راہول چوبے نے بتایا کہ مذکورہ نجی ہیلی کاپٹر کو مرمت کے لیے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کی مدد سے گوچر بیس پر لے جایا جا رہا تھا۔ تاہم، ایم آئی 17 کے توازن کھونے پر پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو ایک خالی جگہ پر گرا دیا۔

بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں سے چینی تعاون سے تیار ہوائی اڈے کا آپریشن تاخیر کا شکار

روہول چوبے نے ایک سرکاری بیان میں کہا، ’جیسے ہی MI-17 نے تھوڑا فاصلہ طے کیا، اس نے ہیلی کاپٹر اور ہوا کے وزن کی وجہ سے توازن کھونا شروع کر دیا اور پائلٹ کو اسے تھارو کیمپ کے قریب گرانا پڑا‘۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں کوئی مسافر یا سامان نہیں تھا، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

روسی فوج کا ہیلی کاپٹر 22 اہم مسافروں سمیت لاپتہ

انہوں نے بتایا کہ نجی ہیلی کاپٹر نے مئی میں کچھ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے کیدارناتھ ہیلی پیڈ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ یہ ہیلی کاپٹر پہلے مبینہ طور پر مسافروں کو کیدارناتھ مندر لے جانے کا کام کرتا تھا۔