Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر 5 سالہ سفیان محسود کی ملاقات

سائنسدان بن کر پاکستان کا نام روشن کروں گا، سفیان محسود
شائع 31 اگست 2024 06:06pm

وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر 5 سالہ سفیان محسود نے ملاقات کی ہے۔ سفیان محسود کا کہنا ہے کہ سائنسدان بن کر پاکستان کا نام روشن کروں گا۔

وزیرِ اعظم نے سفیان محسود سے ان کی مادری زبان پشتو میں بھی گفتگو کی۔ شہباز شریف نے سفیان محسود کے والد، عرفان محسود سے بھی بات چیت کی اور انھیں مبارکباد پیش کی۔

بھارتی ریکارڈ توڑنے پر 5 سالہ سفیان محسود گورنر ہاؤس مدعو

شہباز شریف نے کہا کہ سفیان محسود نے پاکستان اور والدین کا نام روشن کیا، باصلاحیت نوجوان روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، نوجوان کھیل کے میدان میں نام روشن کر رہے ہیں۔

عرفان محسود نے ورلڈ ریکارڈز کی سینچری مکمل کرلی

واضح رہے کہ ننھے سفیان کے والد عرفان محسود ڈیرہ اسماعیل خان میں مارشل آرٹس کی تربیتی اکیڈمی چلاتے ہیں اور 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔

sports

PM Shehbaz Sharif

Sufyan Mehsud