Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین ڈرگ کورٹ راولپنڈی ڈویژن کے موبائل سے سم چوری، مقدمہ درج

تھےموبائل سم کی چوری کا واقعہ 26اگست دوپہر 12بجکر 39منٹ پر پیش آیا
اپ ڈیٹ 31 اگست 2024 07:51pm

راولپنڈی چیئرمین ڈرگ کورٹ راولپنڈی ڈویژن کے موبائل سے سم چوری کرلی گئی، چیئرمین ڈرگ کورٹ راولپنڈی ڈویژن محمد فیصل بٹ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

راولپنڈی موبائل سم چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت سے منسلک چیمبرسے موبائل سے نکالی گئی۔

چیئرمین ڈرگ کورٹ موبائل چارجنگ پر لگا کر خود عدالت میں مقدمات کی سماعت کر رہے تھے۔

موبائل سم کی چوری کا واقعہ 26 اگست دوپہر 12 بجکر 39 منٹ پر پیش آیا چیئرمین ڈرگ کورٹ راولپنڈی ڈویژن محمد فیصل بٹ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیامقدمہ تھانہ سول لائنز میں تعزہرات پاکستان کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمہ میں حدود ارڈیننس 1979 کی دفعہ 14 اور 6 بھی شامل کی گئیں۔

rawalpindi

drugs