Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی
شائع 31 اگست 2024 09:54pm

مہنگائی کے ستائے شہریوں کو پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ریلیف فراہم کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

جس کے بعد پٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے ہوگئی۔

دبئی میں کھلے عام بغیر لائسنس سلینڈر فروخت کرنے والے 9 افراد گرفتار

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے ہوگئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی ہوئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے پر آگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے ہوگا۔

petrol price

petroleum prices

Pakistan Petrol Price