Aaj News

اتوار, ستمبر 15, 2024  
10 Rabi ul Awal 1446  

بازیابی کے بعد بچہ اغوا کار کی گود سے اترنے سے انکار، ملزم بھی رو پڑا

واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی
شائع 31 اگست 2024 02:00pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

اغوا ہونے والا بچہ بازیابی کے وقت ڈرا سہما ہوتا ہے لیکن ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بچے کو اغوا کار سے ہی لگاؤ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے پور کی پولیس نے بچے کو اغوا ہونے کے 14 ماہ بعد اتر پردیش سے بازیاب کرایا۔

واقعے کے آخری لمحات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس وقت حاصل کی جب پولیس اسٹیشن میں موجود اغوا کرنے کرنے والے ملزم کی گود سے بچے نے اترنے سے انکار کر دیا۔

پولیس بچے کو اغوا کار کی گود سے اتارنے لگی تو بچہ رونے لگا۔

رپورٹ کے مطابق پرِتھوی نامی بچے کو علیحدہ کرنے کی کوشش کی تو اس نے اغوا کار تنوج چہار کو مضبوطی سے پکڑ لیا جس پر اغوا کار کے بھی آنسو آگئے۔

بعد ازاں پولیس افسران نے بچے کو زبردستی علیحدہ کرتے ہوئے باہر انتظار کرتی والدہ کے حوالے کر دیا۔

رپورٹ میں مزید کہ ا گیا کہ 27 اگست کو جے پور پولیس نے علی گڑھ سے تنوج چہار کو گرفتار کر کے اس کیس کی گتھی سلجھائی۔

kidnapped

Viral Video

Emotional

2 year old boy

abductor