Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جویریہ عباسی کی دوسرے شوہر کے ساتھ تصویر سامنے آگئی

تصویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے
شائع 31 اگست 2024 01:26pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر سے متعلق انکشاف ہوگیا۔

اداکارہ جویریہ عباسی کی جانب سے رواں برس مئی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی منگنی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایک پروگرام میں اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

اب انہوں نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ہے جو وائرل ہو رہی ہے۔

شادی کے اعلان کے بعد اداکارہ نے اپنے شوہر کو ظاہر نہیں کیا تھا تاہم اب جویریہ عباسی نے دوسرے شوہر کی تفصیلات شئیر کردیں۔

جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں دوسرے شوہر کے ہمراہ سیلفی شیئر کی جس میں اُنہوں نے شوہر کا چہرہ مسکراہٹ والی ایموجی سے چُھپا ہوا تھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی، اور اپنی اسٹوری پر اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا، جس میں دیکھا گیا کہ جویریہ عباسی کے شوہر کا نام عدیل حیدر ہے ان کی انسٹاگرام بائیو کے مطابق وہ ایک کاروباری شخصیت اور فوٹوگرافر بھی ہیں۔

عدیل حیدر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ ہے جس پر فالوورز کی تعداد 917 ہے۔

Wedding

Javeria Abbasi

second husband

reveal photo