Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دیپیکا اور رنویر سنگھ کے پہلے بچے کی تاریخ پیدائش سامنے آگئی

دیپیکا اور رنویر بچے کی آمد کے سلسلے میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا
شائع 31 اگست 2024 01:04pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، جس کی تاریخ پیدائش بھی سامنے آئی ہے۔

جس طرح دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو اپنے بچے کی پیدائش کا انتظار کر رہے ہیں وہیں ان کے مداحوں کو بھی جوڑی کی اولاد کا بے صبری سے انتظار ہے۔

دیپیکا اور رنویر اپنے پہلے بچے کی آمد کے سلسلے میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔

دپیکا پڈوکون کے پاس کتنی دولت ہے اور کتنا ٹیکس دیتی ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

دیپیکا اور رنویر کے بچے کی تاریخِ پیدائش سے متعلق اہم انکشاف بھارتی میڈیا نے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہ زیر گرش تھی کہ دیپیکا اور رنویر کے پہلے بچے کی پیدائش بھارت میں نہیں بلکہ لندن کے اسپتال میں ہوگی۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

Ranveer Singh

Deepika Padukone